Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان؛ فخر اور سرفراز سمیت متعدد کھلاڑی محروم

Now Reading:

سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان؛ فخر اور سرفراز سمیت متعدد کھلاڑی محروم

سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان؛ فخر اور سرفراز سمیت متعدد کھلاڑی محروم

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 25-2024 کے لیے 3 کیٹیگریز میں 25 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، شان مسعود، عبداللہ شفیق، شاداب خان، ابرار احمد، ساجد خان اور سلمان علی آغا کا نام سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سعود شکیل، نعمان علی، حارث راؤف، حسیب اللہ خان، عباس آفریدی اور کامران غلام بھی سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں۔

 صائم ایوب، عامر جمال، محمد وسیم جونیئر، محمد ہریرہ، میرحمزہ، خرم شہزاد، محمد علی عثمان خان، عرفان خان نیازی بھی سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان ’’اے‘‘ کیٹیگری میں شامل ہیں، تاہم اے کیٹیگری میں پچھلے سال کی طرح بابر اعظم اور محمد رضوان ہی رہے۔

Advertisement

دوسری جانب ’’بی‘‘ کیٹیگری میں شاہین آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں جبکہ کپتان شان مسعود کی بی کیٹیگری ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے مشروط ہے۔

اسی طرح عبداللہ شفیق، شاداب خان، صائم ایوب ساجد خان اور ابرار احمد ’’سی‘‘ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ سے نکال دیا گیا جبکہ امام الحق سینٹرل کنٹریکٹ حاصل نہ کر سکے۔

اس کے علاوہ افتخار احمد فہیم اشرف کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کر دیا گیا اور سرفراز احمد کو بھی نکال دیا گیا۔

محمد نواز اور عماد وسیم کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا جبکہ محمد حارث اور شاہنواز دھانی بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے آؤٹ ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر