پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد انتقال کرگئے
کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا کراچی میں رضائے الہی سے انتقال ہوگیا ہے، اس افسوسناک خبر کے بعد فاطمہ ثناء نے پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم کی کی کپتان فاطمہ ثناء ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے یو اے ای میں موجود ہیں اور وہاں وہ پاکستان ٹیم کی قیادت کررہی ہیں۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے فاطمہ ثناء کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
علاوہ ازیں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور انتظامیہ نے بھی فاطمہ ثناء سے ان کے والد کے افسوسناک انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
