Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ سے عبرتناک شکست؛ شان مسعود کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان

Now Reading:

انگلینڈ سے عبرتناک شکست؛ شان مسعود کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
انگلینڈ سے عبرتناک شکست؛ شان مسعود کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان

انگلینڈ سے عبرتناک شکست؛ شان مسعود کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کے بعد شان مسعود کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی جس کا پہلا میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں پاکستان کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 556 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے جواب میں انگلش بلے بازوں نے قومی بولنگ کے پرخچے اڑا دیے۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں جوروٹ اور ہیری بروک کی شاندار شراکت داری کی بدولت 823 رنز پر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی۔

دوسری اننگز میں قومی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 220 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی جب کہ پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement

اس شرمناک شکست اور قومی ٹیم کی ایک سال سے مسلسل ناکامیوں کی بدولت کپتان شان مسعود کو قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شان مسعود کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ہی کپتانی سے ہٹایا جاسکتا ہے کیونکہ ان کی کپتانی میں قومی ٹیم ایک بھی فتح حاصل نہیں کرسکی ہے۔

شان مسعود کی جگہ محمد رضوان، سعود شکیل یا سلمان علی آغا کو کپتان بنایا جاسکتا ہے جس سلسلے میں ان سے بات چیت جاری ہے۔

خیال رہے کہ شان مسعود کی کپتانی میں قومی ٹیم کو پہلے آسٹریلیا سے 3 میچز میں شکست ہوئی جس کے بعد بنگلادیش نے پاکستان کو تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر شکست کا مزہ چکھایا۔

اب انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی شان مسعود پہلے 6 ٹیسٹ میچز میں مسلسل شکستوں کے ساتھ پاکستان کے ناکام ترین کپتان بھی بن گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر