Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلا ون ڈے؛ سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان کو شکست

Now Reading:

پہلا ون ڈے؛ سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان کو شکست
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع

میلبرن: پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 204 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستانی بولرز کی عمدہ کارکردگی کے باعث آسٹریلوی بلے باز مشکلات کا شکار دکھائی دیے۔

تاہم آسٹریلیا نے 33.3 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ

Advertisement

جوش انگلز 49 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، اسٹیو اسمتھ 44، مارنس لبوشین 16، جیک فریزر 16، ٓرون ہارڈی 10، سین ایبٹ 13، میتھیو شارٹ 1 اور گلین میکسویل صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پیٹ کمنز 32 اور مچل اسٹارک 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں جب کہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی بیٹنگ

اس سے قبل قومی ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان محمد رضوان 44 بناکر نمایاں بلے باز رہے جب کہ نسیم شاہ 40 اور بابر اعظم 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

علاوہ ازیں شاہین آفریدی 24، عرفان خان 22، سلمان آغا 12، عبداللہ شفیق 12، کامران غلام 5، صائم ایوب 1 اور حارث رؤف صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد حسنین 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مشل اسٹارک نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ سین ایبٹ اور مارنس لبوشین کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

Advertisement

پاکستان پلیئنگ الیون

محمد رضوان (کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد حسنین۔

آسٹریلیا پلیئنگ الیون

پیٹ کمنز (کپتان)، میتھیو شارٹ، جیک فریزر، اسٹیون اسمتھ، جوش انگلز، مارنس لبوشین، گلین میکسویل، آرون ہارڈی، سین ایبٹ، مچل اسٹارک اور ایڈم زمپا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر