وہاب ریاض کی پی سی بی میں دوبارہ انٹری، اہم عہدہ سونپ دیا گیا
پی سی بی نے سابق سینیئر مینجر و سلیکٹر وہاب ریاض کو اہم عہدہ سونپ دیا۔
ذرائع کے مطابق سابق سینیئر مینجر و سلیکٹر وہاب ریاض چیمپئنز کپ کے اوور آل سپروائزر ہوں گے، اس کے علاوہ وہ چیمپیئز کپ کے مینٹورز کے بھی ہیڈ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں یہ عہدہ سابق کپتان محمد یوسف کے سلیکشن کمیٹی کے بعد کوچنگ کی ذمہ داریوں کو خیر باد کہنے پردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد یوسف نے کوچنگ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوتے ہوئے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھیج دیا ہے، جبکہ محمد یوسف کے بیٹینگ کوچ این سی اے کا استعفی قبول کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News