
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دبئی میں آپشنل ٹریننگ سیشن
دبئی: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ٹرائنگولر ٹورنامنٹ کے لیے دبئی میں آپشنل ٹریننگ سیشن جاری۔
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے دبئی میں جاری ٹرائنگولر ٹورنامنٹ کے لیے آئی سی سی اکیڈمی میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
اس سیشن میں چھ کھلاڑی شامل ہیں جن میں کپتان سعد بیگ، فہام الحق، عمر زیب، فرحان یوسف، نوید احمد اور ہارون ارشد شامل ہیں۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم دبئی میں جاری ٹرائنگولر ٹورنامنٹ میں میزبان یو اے ای کے خلاف اپنا آخری میچ کل کھیلے گی۔
یہ میچ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں۔
پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں یو اے ای کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد پاکستان نے افغانستان کو 13 رنز سے شکست دی جب کہ ایک اور میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News