چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ: پانچوں مینٹورز نے اپنے عارضی اسکواڈز کا اعلان کردیا

Now Reading:

چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ: پانچوں مینٹورز نے اپنے عارضی اسکواڈز کا اعلان کردیا
چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ: پانچوں مینٹورز نے اپنے عارضی اسکواڈز کا اعلان کردیا

چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ: پانچوں مینٹورز نے اپنے عارضی اسکواڈز کا اعلان کردیا

لاہور: چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے پانچوں مینٹورز نے اپنے عارضی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ 7 دسمبر سے 25 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جنوبی افریقہ کے ساتھ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان ہونے کے بعد چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل اسکواڈز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

عارضی اسکواڈز میں وہ کھلاڑی شامل نہیں کیے گئے ہیں جو اس وقت سینٹرل کنٹریکٹ کی حامل ہیں یا جو زمبابوے کے دورے پر موجود ہیں۔

ان کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود عارضی اسکواڈز میں منتخب کھلاڑیوں کی ایک مضبوط ٹیم بنائی گئی ہے۔

چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں پانچ مختلف ٹیموں کی جانب سے مینٹورز نے اپنے اسکواڈز کا انتخاب کیا ہے اور اس ٹورنامنٹ میں کئی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹی ٹوئینٹی کپ کے لیے ٹیموں کے کیمپ 26 نومبر سے شروع ہو جائیں گے جس میں تمام ٹیموں کے مینٹورز اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔

ایونٹ کے دوران قائد اعظم ٹرافی کے میچز روک دیئے جائیں گے، قائد اعظم ٹرافی کا ٹرائینگولر سیریز کا مرحلہ چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران شیڈول تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام

اگلی خبر