کشمیر والی بال سپر لیگ سیزن 2 کا آغاز
مظفر آباد: پاک فوج کے زیر اہتمام مظفرآباد میں کشمیر والی بال سپر لیگ سیزن 2 کا آغاز ہوگیا۔
کشمیر والی بال سپر لیگ (کے وی ایس ایل) سیزن 2 کی افتتاحی تقریب جلال آباد اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان مہمان خصوصی تھے۔
افتتاحی تقریب میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی جب کہ میوزیکل کنسرٹ میں کشمیری گلوکاروں نے شائقین کا لہو گرمایا۔
کشمیر والی بال سپرلیگ میں آزاد کشمیر کے اضلاع کی 10 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔
شائقین کا کہنا ہے کہ کے وی ایس ایل سے کشمیر میں کھیلوں کو فروغ ملے گا، کھلاڑی کہتے ہیں کہ کے وی ایس ایل نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
ایونٹ کے میچز یونیورسٹی آف آزاد کشمیر کنگ عبداللہ کیمپس میں منعقد ہوں گے جب کہ کشمیر والی بال سپرلیگ کے میچز 23 نومبر تک مظفرآباد میں جاری رہیں گے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
