لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ دسمبر 20 سے 25 تاریخ تک قذافی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام مکمل کرلیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام شروع ہوا تھا اور بڑی امید ہے کہ دسمبر 20 سے 25 تاریخ تک تعمیری کام مکمل کرلیں گے
انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد 34 سے 40 ہزار ہوجائے گی، پنڈی کے اسٹیڈیم پر اگر ایک ڈیڑھ ماہ ضائع نہ کرتے تو نیا اسٹیڈیم بناسکتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی امید ہے پاکستان میں ہوگی اور آئی سی سی کی میٹنگ سے پاکستان کے لئے بہترین چیز لے کر نکلیں گے اور ہم ایسا ہر گز کچھ نہیں کریں گے کہ پیسہ لے کر بات مان جائیں۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید بتایا کہ ہمارا مسلسل آئی سی سی کے ساتھ رابطہ ہے اور چیئرمین آئی سی سی کے ساتھ رابطے میں ہوں جب کہ میں پرامید ہوں کہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔
محسن نقوی کہتے ہیں کہ میرا وعدہ ہے کہ پاکستان کے لئے بہتریں کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت جاکر کھیلیں اور وہ یہاں آکر نہ کھیلیں، جو بھی فیصلہ ہوگا ہمیں حکومت کے پاس جانا ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی نے بھی کہا کہ پانچ دسمبر کو جے شاہ آئی سی سی کا چارج لے رہے ہیں اور امید ہے کہ کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت آکر دیکھ لے پاکستان میں تمام معاملات بہترین ہیں، کرکٹ میں تمام فیصلے برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
