
چوتھا ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
لاہور: پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
چوتھا ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 129 رنز کے ہدف کو 10.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے نعمت اللہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت پاکستان نے ہدف با آسانی حاصل کیا، ان کی اننگز میں 9 شاندار چوکے شامل تھے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 128 رنز بنائے لیکن پاکستان کے بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے مطلوبہ ہدف مکمل کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News