Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست؛ آسٹریلیا نے سیریز میں وائٹ واش کردیا

Now Reading:

پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست؛ آسٹریلیا نے سیریز میں وائٹ واش کردیا
پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست؛ آسٹریلیا نے سیریز میں وائٹ واش کردیا

پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست؛ آسٹریلیا نے سیریز میں وائٹ واش کردیا

ہوبارٹ: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا و آخری میچ ہوبارٹ میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی بیٹنگ لائن آسٹریلوی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 18.1 اوورز میں 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے جواب میں آسٹریلیا نے مقررہ ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر محض 11.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان کی جانب سے بابراعظم 41 اور حسیب اللہ خان 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ شاہین آفریدی 16، عرفان خان 10 اور صاحبزادہ فرحان 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

علاوہ ازیں جہانداد خان 5، عثمان خان 3، کپتان سلمان آغا، عباس آفریدی اور صفیان مقیم 1،1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ

آسٹریلوی بیٹر مارکوس اسٹونس نے 27 گیندوں پر پانچ چھکوں اور پانچ چوکوں کی بدولت ناقابل شکست 61 رنز بنائے جب کہ جوش انگلس نے 27 اور جیک فراسر نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی، عباس آفریدی اور جہانداد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان پلیئنگ الیون

Advertisement

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم کی قیادت محمد رضوان کی جگہ نائب کپتان سلمان علی آغا نے کی، علاوہ ازیں پلیئنگ الیون میں صاحب زادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ، سلمان علی آغا، عرفان خان نیازی، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم شامل تھے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا ہے جب کہ آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی 29 اور دوسرے میں 13 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر