
آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں شکست؛ چیئرمین پی سی بی کی قومی ٹیم کو شاباش
اسلام آباد: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں زبردست فائٹ کرنے پر قومی ٹیم کو شاباش دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں نے ٹف میچ میں اپنا بہترین کھیل پیش کرکے فائیٹ کی، یہ پہلا میچ تھا اور اعتماد ہے یہ آئندہ میچز میں یہ کھلاڑی کم بیک کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 204 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستانی بولرز کی عمدہ کارکردگی کے باعث آسٹریلوی بلے باز مشکلات کا شکار دکھائی دیے۔
تاہم آسٹریلیا نے 33.3 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے جب کہ دوسرا میچ 8 نومبر کو شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News