
انڈر 19 ایشیاکپ میں پاکستان کی بھارت کو عبرتناک شکست
دبئی: انڈر 19 ایشیاکپ میں پاکستان نے بھارت کو 43 رنز سے عبرتناک شکست دے دی۔
انڈر 19 ایشیاکپ کے گروپ اے کا میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان نے بھارت کو 43 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز اسکور کیے۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم کی جانب سے شاہزیب خان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چوکوں اور 10 چھکوں کی بدولت 159 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
علاوہ ازیں عثمان خان 60، محمد ریاض اللہ 27، فہام الحق اور کپتان سعد بیگ 4، 4 جب کہ ہارون ارشد 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نوید احمد خان 5 اور عمر زیب نے 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بولرز نے بھارتی بلے بازوں کے پرخچے اڑا دیے جب کہ نکھل کمار کے 67 رنز بھی رائیگاں گئے اور پوری بھارتی ٹیم 47.1 اوورز میں 238 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ فہام الحق اور عبدالسبحان نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News