
آسٹریلیا کے خلاف شکست پر سابق کرکٹرز کا ردعمل
آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں شکست پر سابق کرکٹر محمد حفیظ اور راشد لطیف سمیت فاسٹ بولر محمد عامر کا ردعمل سامنے آگیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ گذشتہ روز میلبرن میں کھیلا گیا جس میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ کے بعد سابق کرکٹر محمد حفیظ اور راشد لطیف سمیت فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیم کی کارکردگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سابق کپتان و وکٹ کیپر راشد لطیف نے قومی ٹیم کی فائٹنگ اسپرٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’’پاکستان نے شاندار کم بیک کیا جو ایک کامیابی ہے جب کہ اس پچ پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا‘‘۔
انہوں نے درپیش چیلنجز کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ’’اس پچ پر نہ صرف پاکستانی بلے بازوں بلکہ آسٹریلوی بلے بازوں کو بھی جدجہد کرنی پڑی ہے‘‘۔
سابق آل راؤنڈر اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کھلاڑیوں کی حمایت کرتے ہوئے لکھا ’’پاکستان نے میلبرن میں زبردست مقابلہ کیا جب کہ بطور کپتان محمد رضوان نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی، اپنے سر بلند رکھو لڑکوں، شاباش‘‘۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ’’ہاں ہم میچ ہار گئے لیکن پاکستان ٹیم نے شاندار فائٹ بیک کیا تھا جب کہ رضوان نے بھی اپنا کام بھرپور انداز میں کیا‘‘۔
خیال رہے کہ پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی کے باعث آسٹریلوی بلے باز مشکلات کا شکار تھے اور وقفے وقفے سے ان کی وکٹیں گررہی تھیں۔
تاہم آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی جاندار بلے بازی نے انہیں فتح تک پہنچایا اور آسٹریلیا نے جیت کے ساتھ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News