آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹور کی تفصیلات سامنے آگئیں
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سفر کا آغاز فیصل مسجد اسلام آباد سے شروع ہوگیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی فیصل مسجد سے پاکستان مونومنٹ پہنچ گئی ہے جب کہ سابق ٹیسٹ کرکٹ شعیب اختر بھی ٹرافی کے ہمراہ موجود ہیں۔
آئی سی سی اور پی سی بی حکام بھی ٹرافی کے ہمراہ تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے، پاکستان مونومنٹ میں ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد چیمپیئنز ٹرافی کو دامن کوہ پہنچایا جائے گا جب کہ تقریب رونمائی کے وقت عوام کی بڑی تعداد بھی پاکستان مونومنٹ پر موجود تھی۔
کل ٹرافی کو اسلام آباد کے مختلف اسکولز اور کالجز میں بھی لے جایا جائے گا، ٹرافی کو 19 نومبر کو مری، 20 نومبر کو نتھیا گلی لے جایا آئے گا۔
ٹرافی کو ٹیکسلا اور خانپور ڈیم بھی لے جایا جائے گا، ٹرافی 22 سے 25 نومبر تک کراچی میں رہے گی جب کہ 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
