ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، پاکستان کا آج روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا
ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا میلہ ملائیشیا میں سج گیا ہے، جہاں پاکستان آج اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی قیادت کپتان ضوفشاں ایاز کریں گی، جبکہ پاکستان اور بھارت کا میچ بائیو ماس کرکٹ اوول، کوالالمپور میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، پاکستانی ٹیم کی کھلاڑی جیت کے لیے پر امید ۔
کپتان ضوفشاں ایاز نے کہا کہ پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، کھلاڑیوں نے جان لگا کر ٹریننگ کی ہے، ہماری ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے کے لئے پر امید ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
