
چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کی ہٹ دھرمی، آئی سی سی کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی
دبئی: بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آئی سی سی کا ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا۔
بھارتی بورڈ نے پاکستان کا تین سال کا پارٹنر شپ فارمولا مسترد کر دیا ہے جب کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آئی سی سی کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار اور اپنے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت یو اے ای میں کرانے پر اصرار کے بعد اس معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔
اسی وجہ سے ایونٹ کے انعقاد میں لگ بھگ دو ماہ کا عرصہ باقی رہ جانے کے باوجود شیڈول کا اعلان نہیں ہوسکا ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کی میٹنگ میں پاکستان نے ایک بار پھر اپنا موقف دہرانے کیا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق کوئی اور فارمولا قبول نہیں ہوگا، ہم نے درمیانہ راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنا فارمولا پیش کردیا ہے۔ اب آئی سی سی نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے کیا فائنل کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News