Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

Now Reading:

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

بلاوائیو: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ بلاوائیو میں کھیلا گیا جس میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔

پاکستان نے دوسرے میچ میں 58 رنز کا ہدف باآسانی 10 وکٹوں سے حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

زمبابوے اننگز

زمبابوے کی ٹیم دوسرے میچ میں بھی مشکلات کا شکار دکھائی دی اور پوری ٹیم 12.4 اوورز میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

Advertisement

زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ تادیواناشے مارومانی 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

علاوہ ازیں کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا اور یکے بعد دیگرے اپنی وکٹیں گنواتے گئے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ 2 وکٹیں عباس آفریدی کے حصے میں آئیں۔ ابرار احمد، حارث رؤف اور سلمان آغا نے ایک ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔

پاکستان اننگز

پاکستان نے مقررہ ہدف بغیر کسی نقصان کے چھٹے اوور میں حاصل کرلیا جب کہ صائم ایوب 32 اور عمیر بن یوسف 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان پلیئنگ الیون

Advertisement

کپتان سلمان آغا، عثمان خان (وکٹ کیپر)، میر یوسف، صائم ایوب، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم۔

زمبابوے پلیئنگ الیون

کپتان سکندر رضا، تادیواناشے مارومانی (وکٹ کیپر)، برائن بینیٹ، ڈیون مائرز، ریان برل، کلائیو مداندے، تشنگا میوزیکیوا، ویلنگٹن مساکڈزا، رچرڈ نگروا، بلیسنگ مزاربانی اور ٹریور گوانڈو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر