
پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کے لئے پک آرڈرز کا اعلان
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ڈرافٹ کے لئے پک آرڈرز کا اعلان کردیا گیا۔
پی ایس ایل سیزن 10 کے ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر جاری کردیے گئے ہیں جس کے مطابق کراچی کنگز کو پلیٹینیم راؤنڈ میں بالترتیب دوسری، چوتھی اور پانچویں باری ملے گی۔
ڈائمنڈ راؤنڈ میں کراچی کنگز کی پہلی، چوتھی اور پانچویں باری ہوگی، کراچی کنگز کی گولڈ راؤنڈ میں دوسری، تیسری اور چھٹی باری ہوگی جب کہ کراچی کنگز کی سلور کیٹیگری میں دوسری، تیسری، چوتھی اور چھٹی باری ہوگی۔
پلاٹینیم کیٹیگری
پلاٹینیم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پہلی پک لاہور قلندرز کے پاس ہوگی جبکہ دوسرے کراچی کنگز کی ہوگی، تیسرے باری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ہوگی اور چوتھی پک پشاور زلمی کی ہوگی۔
پلاٹینم کیٹیگری میں پانچویں پک ملتان سلطانز اور چھٹی باری دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈز کی ہوگی۔
پلاٹینیم کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں پہلی پک اسلام آباد یونائٹیڈز، دوسری ملتان سلطانز، تیسری پشاور زلمی، چوتھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پانچویں کراچی کنگز اور چھٹی باری لاہور قلندرز کی ہوگی۔
پلاٹینیم کیٹیگری کے تیسرے راؤنڈ میں پہلی باری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، دوسری اسلام آباد یونائٹیڈز، تیسرے لاہور قلندرز، چوتھی کراچی کنگز، پانچویں ملتان سلطانز اور چھٹی باری پشاور زلمی کی ہوگی۔
ڈائمنڈ کیٹیگری
ڈائمنڈ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ کی پک کراچی کنگز کی ہوگی جب کہ دوسرے راؤنڈ کی ملتان سلطانز اور تیسرے راؤنڈ کی اسلام آباد یونائٹیڈز کے پاس ہوگی۔
گولڈ کیٹیگری
گولڈ کیٹیگری میں پہلے راؤنڈ کی پہلی پک پشاور زلمی، دوسرے راؤنڈ کی کوئٹہ گلڈی ایٹرز اور تیسرے راؤنڈ کی ملتان سلطانز کی ہوگی۔
سلور کیٹیگری
سلور کیٹیگری میں پہلے راؤنڈ کی پہلی باری ملتان سلطانز اور دوسرے راؤنڈ کی پشاور زلمی کے پاس ہوگی، تیسرے راؤنڈ کی پہلی پک لاہور قلندرز اور چوتھے میں ملتان سلطانز جب کہ پانچویں راؤنڈ میں اسلام آباد یونائٹیڈز کی ہوگی۔
ایمرجنگ کیٹیگری
ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راونڈ کی پہلی پک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دوسرے راؤنڈ کی کراچی کنگز کی ہوگی۔
سپلیمنٹری کیٹیگری
سپلیمنٹری کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پہلی پک اسلام آباد یونائیٹڈ اور دوسرے میں پشاور زلمی کریں گے جب کہ تیسرے راؤنڈ میں پہلی باری کراچی کنگز اور چوتھی میں اسلام آباد یونائٹیڈز کے پاس ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News