Advertisement
Advertisement
Advertisement

صائم ایوب کی جلد صحتیابی کے لیے قوم سے دعا کی اپیل

Now Reading:

صائم ایوب کی جلد صحتیابی کے لیے قوم سے دعا کی اپیل
صائم ایوب کی جلد صحتیابی کے لیے قوم سے دعا کی اپیل

صائم ایوب کی جلد صحتیابی کے لیے قوم سے دعا کی اپیل

پاکستان کے نوجوان جارح مزاج بلے باز صائم ایوب نے جلد صحتیاب ہونے کے لیے عزم کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے دعا کی اپیل کردی۔

لندن میں زیر علاج اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے جلد صحت یاب ہونے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’مجھے نہیں معلوم کہ مکمل صحت یاب ہونے میں کتنا وقت لگے گا لیکن میں اپنی پوری کوشش کر رہا ہوں‘‘۔

انہوں نے بتایا ’’ڈاکٹرز بھی میری جلد صحتیابی کے لیے پوری کوشش کررہے ہیں جب کہ قوم سے درخواست ہے کہ وہ میری مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں‘‘۔

ٹیم کو ان سے توقعات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا ’’کوئی ایک کھلاڑی اہم نہیں ہوتا بلکہ جیتنے کے لیے پوری ٹیم کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے‘‘۔

خیال رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران دائیں ٹخنے میں فریکچر کے باعث انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد علاج کے لیے انہیں اظہر محمود کے ہمراہ لندن روانہ کیا گیا تھا۔

Advertisement

پی سی بی نے تاحال چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شرکت کے حوالے سے تصدیق نہیں کی ہے تاہم ان کی جلد صحت یابی کے لیے کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ نوجوان اوپنر نے حال ہی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ون ڈے میچز میں سنچریاں اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں ناقابل شکست 98 رنز کی اننگز کھیلی تھی جب کہ انہیں پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز بھی حاصل ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر