Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا

Now Reading:

پی سی بی نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا
پی سی بی نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا

پی سی بی نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا۔

نئی شکل کے ساتھ  قذافی اسٹیڈیم  پاکستان نیوزی لینڈ  اور جنوبی افریقہ کے میچوں کی میزبانی کرے گا، جبکہ  اپ گریڈ  نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے علاوہ   فائنل بھی کھیلا جائے گا۔

پہلا میچ 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا، جبکہ دوسرا میچ 10فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی 12 فروری کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے علاوہ14 فروری کو فائنل کی میزبانی بھی کرے گا۔

قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہونے والے چار میچ تینوں فریقوں کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا بہترین موقع فراہم کریں گے۔

Advertisement

 پی سی بی کے لیے اپنے نئے ڈیزائن اور دوبارہ تیار کردہ اسٹیڈیمز کو عالمی معیار کی نشریات کے ذریعے دنیا کے سامنے دکھانے کا یہ بہترین موقع  ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش بڑھا دی گئی ہے، جبکہ نشریاتی معیار  کو بڑھانے کے لیے 480 جدید ترین ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئیں ہیں، اس کے علاوہ  دو بڑی ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں۔

کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے  نیا ہاسپٹلیٹی انکلوژر تکمیل کے قریب ہے، نیشنل بینک اسٹیڈیم  میں یونیورسٹی اینڈ پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ایک نیا ہاسپٹلیٹی انکلوژر بھی بنایا گیا ہے، جبکہ براڈکاسٹ کوریج کو بہتر بنانے کے لیے 350 ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر