
پی ایس ایل 10 سے محرومی کے بعد ملتان سلطانز نے احسان اللہ کو بڑی پیشکش کردی
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی ایس ایل 10 سے باہر ہونے کے بعد فاسٹ بولر احسان اللہ کو بڑی پیشکش کردی۔
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے بدھ کے روز فاسٹ بولر احسان اللہ سے براہ راست بات کرتے ہوئے انہیں ملتان سلطانز کی ڈیپارٹمنٹل ٹیم میں شامل کرنے کی پیشکش کی۔
فاسٹ بولر پریذیڈنٹ کپ گریڈ 2 ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کی ڈیپارٹمنٹل ٹیم جے ڈی ڈبلیو کی نمائندگی کریں گے جو اپریل اور مئی میں شیڈول ہے۔
اس معاملے پر بات کرتے ہوئے علی ترین نے احسان اللہ کی پرفارمنس کی بحالی میں مدد کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ’’ملتان سلطانز احسان اللہ کے ساتھ مل کر اگلے سال پی ایس ایل میں ان کی واپسی کو یقینی بنائے گی‘‘۔
ان کا کہنا تھا ’’احسان اللہ ہمارا اور قوم کا اثاثہ ہیں، ہم ان کی فٹنس اور فارم کو بحال کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘‘۔
خیال رہے کہ ملتان سلطانز کے فاسٹ بولنگ کوچ کیتھرین ڈالٹن کی نگرانی میں احسان اللہ لودھراں میں قائم ملتان سلطانز اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گے۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کی پیشکش پر احسان اللہ کا کہنا ہے ’’ہمیں ملتان سلطانز میرے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ان کی مسلسل حمایت پر میں بے حد مشکور ہوں‘‘۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ کے دوران فاسٹ بولر احسان اللہ کو کسی بھی ٹیم کی جانب سے منتخب نہیں کیا گیا ہے جس پر دلبرداشتہ ہوکر انہوں نے ناراضگی کا بھی اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News