Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: شان مسعود کی سنچری بھی شکست کو نہ ٹال سکی

Now Reading:

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: شان مسعود کی سنچری بھی شکست کو نہ ٹال سکی

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ : شان مسعود کی سنچری بھی شکست کو نہ ٹال سکی

جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے دی۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کا فیصلہ چوتھے دن ہی ہوگیا، جنوبی افریقہ نے دس وکٹ سے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ جیت کر سیریز بھی دو صفر سے جیت لی۔ پاکستانی بلے بازوں کی سیریز میں پہلی بار ذمہ دارانہ بیٹنگ کے باوجود ٹیم شکست کو نہ ٹال سکی۔

جنوبی افریقہ کے پہلی اننگز میں پہاڑ جیسے اسکور کے بعد جب پاکستان ٹیم کو پہلی اننگز میں 194 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد فالو آن ہوا تو ہر سطح کے کرکٹ تبصرہ نگار نے تیسرے دن ہی ٹیسٹ میچ کے اختتام کا فیصلہ دے دیا تھا۔

کچھ تبصرہ نگار اس میں کچگ رعایت کرتے ہوئے چوتھے دن کی صبح تک کا وقت دے رہے تھے لیکن ہر ایک نے اننگز کی شکست رقم کردی تھی لیکن پہلی تین اننگز میں وہ بیٹنگ لائن جو جدوجہد کررہی تھی اسے یکایک ہوش آگیا۔

صائم ایوب کی غیر حاضری میں اوپننگ کے فرائض انجام دینے والے بابر اعظم جب تیسرے دن دوبارہ بیٹنگ کرنے آئے تو ساتھی اوپنر اور کپتان شان مسعود کو شاید یہی کہا ہوگا کہ جتنی ہم میں اہلیت ہے آج دکھا دیتے ہیں، پھر وہ ہوا جو جنوبی افریقہ تو کیا پاکستانی ٹیم نے بھی نہیں سوچا تھا۔

Advertisement

وہ خطرناک بولنگ جو پہلی اننگز میں بجلیاں ڈھارہی تھی اسے دونوں اوپنرز نے جس کمال مہارت سے کھیلا اس پر جنوبی افریقہ کے ہزاروں تماشائیوں نے دل کھول کر داد دی۔

بابر اعظم تو 81 رنز پر ہمت ہار گئے لیکن شان مسعود کے ساتھ 205 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ بنا گئے۔ دونوں جنوبی افریقہ بولنگ کو عملی طور پر منجمد کردیا۔ وکٹ کے چاروں طرف شاٹ اور ہر گیند پر رنز لینے کی حکمت عملی نے میچ کا نقشہ آہستہ آہستہ بدلنا شروع کیا۔

شان مسعود نے اپنے کیرئیر کی سب سے شاندار اننگز کھیلی یہ ان کی دوسری اننگز میں دوسری اور مجموعی طور پر چھٹی سنچری تھی ان کی بیٹنگ میں اطمینان اور جارحانہ پن تھا۔ وہ سنچری تو تیسرے دن ہی مکمل کرچکے تھے لیکن چوتھے دن بھی جم کر بیٹنگ کرتے رہے۔ ان کو اس وقت مایوسی ہوئی جب کامران غلام اور سعود شکیل جیسے مستند بلے باز اچھا نہ کھیل سکے۔ دونوں شروع سے پریشان اور نروس تھے۔ اگر وہ دونوں شان کاساتھ دیتے تو کہانی میں کچھ لچک ضرور آتی۔

شان مسعود نے 145 رنز کی اننگز کھیلی یہ کسی بھی پاکستانی بلے باز کا جنوبی افریقہ میں سب سے زیادہ اسکور ہے، وہ مہاپکا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

مڈل آرڈر میں محمد رضوان اور سلمان علی آغا کسی حد تک مزاحمت کی دونوں نے 92 رنز کی رفاقت کی لیکن دونوں مہاراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ سلمان نے 48 اور رضوان نے 41 رنز بنائے۔ عامر جمال نے بھی کچھ اسکور کو آگے بڑھایا اور انہوں نے 34 رنز بنائے۔

پاکستان اپنی دوسری اننگز میں 478 رنز بناکر آؤٹ ہوگیا۔ یہ پاکستان کا جنوبی افریقہ میں سب سے بڑا اسکور ہے۔ پاکستان کو اس ٹیسٹ میں صائم ایوب کی سخت کمی محسوس ہوئ جن کے لیے یہ ایک آئیڈیل پچ تھی۔

Advertisement

جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کے لیے 58 رنز کا ہدف ملا جو ایڈن مارکرم اور بیڈنگھم نے 7 اوورز میں پورا کردیا۔، پاکستان کی یہ جنوبی افریقہ میں 15ویں شکست ہے۔

پاکستان اگرچہ سیریز ہار گیا۔ لیکن جاتے جاتے پاکستانی بیٹنگ نے اپنی فارم بھی حاصل کی اور اپنی مہارت بھی دکھائی لیکن پہلی اننگز کے کم تر اسکور نے شکست کا راستہ مستحکم کیے رکھا۔ اگر پاکستانی بلے باز پہلی اننگز میں بھی اسی طرح بیٹنگ کرتے تو نتیجہ بہت مختلف ہوتا۔

پاکستان ٹیم کی کارکردگی مجموعی طور پر اس سیریز میں بہت بری نہیں رہی۔ بولنگ میں محمد عباس نے سب سے زیادہ دس وکٹیں لی جبکہ بابر اعظم نے سب سے زیادہ 193 رنز بنائے تاہم جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر