Advertisement
Advertisement
Advertisement

برٹش جونئیر اوپن سکواش چیمپئن سہیل عدنان کا لاہور میں شاندار استقبال

Now Reading:

برٹش جونئیر اوپن سکواش چیمپئن سہیل عدنان کا لاہور میں شاندار استقبال

 برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیتنے والے قومی ہیرو سہیل عدنان وطن واپس پہنچ گئے۔

لاہور ایئرپورٹ پر سیکرٹری داخلہ پنجاب و چیئرمین پنجاب سکواش ایسوسی ایشن نور الامین مینگل سمیت اعلیٰ عہدیداران اور عوام کی بڑی تعداد نے چیمپئن کا شاندار استقبال کیا۔

پنجاب سکواش کمپلیکس میں سہیل عدنان کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں ان کے والدین، اہل خانہ، کوچز اور اسکواش ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے اور قومی چیمپئن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں سیکرٹری پاکستان سکواش ائیر کموڈور (ریٹائرڈ) عامر نواز، ڈائریکٹر اکیڈیمکس عرفان اصغر، ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب، سینیئر نائب صدر سہیل خان، نائب صدر محمد منصور، اور ڈائریکٹر پنجاب سکواش مامون خان نے شرکت کی اور سہیل عدنان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

Advertisement

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل عدنان نے کہا کہ ٹف میچز کھیل کر مزہ آیا اور جیت کر بہت خوشی ہے۔ میں 18 سال بعد چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کے نام کرتا ہوں۔ انہوں نے والدین، کوچز اور سپورٹس ایسوسی ایشن کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں مزید محنت کر کے پاکستان کے لیے مزید اعزازات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کہا کہ سہیل عدنان نے ایک بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ برٹش جونیئر اوپن جیتنا کسی ورلڈ چیمپئن شپ سے کم نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے ایک ہزار بہترین کھلاڑیوں میں سے سہیل عدنان کا اول پوزیشن حاصل کرنا پاکستان کے لیے ایک عظیم اعزاز ہے۔

نور الامین مینگل نے کہا کہ “جہانگیر خان اور جان شیر خان کے بعد سہیل عدنان جیسے نوجوان کھلاڑی پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔” چیمپئن کے والدین نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چاروں بچے سکواش کھیل رہے ہیں اور مستقبل میں ملک کا نام مزید روشن کریں گے۔

صدر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایسوسی ایشن 10 سے 13 سال کے کھلاڑیوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت اور مالی معاونت فراہم کر رہی ہے تاکہ مزید عالمی سطح کے کھلاڑی تیار کیے جا سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر