
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ملتان ٹیسٹ میں فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی کامیابی اتنی اہم نہیں جتنا ٹیم کا جیتنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ جیتنے کے بعد سب کچھ ٹھیک ہے۔ ہم نے کئی چیزیں نوٹ کی ہیں جنہیں بہتر کرنے کے لیے کام کریں گے۔
شان مسعود نے مزید کہا کہ ٹیسٹ فارمیٹ ایک ٹیم گیم ہے اور تمام کھلاڑیوں کی مشترکہ محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کی کوشش کرنی ہوگی تاکہ کھلاڑیوں کا تجربہ بڑھے اور کارکردگی میں تسلسل آئے۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھویٹ نے اپنی ٹیم کی شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے میچ کے لیے ڈرائی پچ کی تیاری کی تھی جس سے ان کے بولرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بولنگ میں بہتری لا کر دوسرے میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔
کریگ بریتھویٹ نے کہا کہ پچ کافی مشکل تھی جس پر کھیلنا آسان نہیں تھا۔ انہوں نے کہا، میچ جلدی ختم ہونے پر ہمیں حیرت نہیں ہوئی، لیکن ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔”
ویسٹ انڈیز کے کپتان نے پاکستان میں کرکٹ کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ یہ شائقین کرکٹ کے لیے خوش آئند بات ہے، جو اپنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ میچ میں ان کی ٹیم بہتر کھیل پیش کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News