Advertisement
Advertisement
Advertisement

چمپئنز ٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

Now Reading:

چمپئنز ٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
چمپئنز ٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

چمپئنز ٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

لاہور:  آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں ہی کرائی جائے گا جب کہ افتتاحی تقریب میں تمام ٹیمیں اور ان کے کپتان شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں تمام 8 ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کریں گے تاہم چیمپننز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا وینیو تاحال فائنل نہیں ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ابتدائی پلان سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے اور آئی سی سی پلان پر نظرثانی کے بعد ہی حتمی فیصلہ کرے گا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پی سی بی تمام ٹیموں اور ان کے کپتانوں کے ویزے جاری کروائے گا۔ کمرشل پارٹنرز، آئی سی سی آفیشلز اور میڈیا کے ویزوں کے اجراء میں بھی پی سی بی مدد کرے گا۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پی سی بی نے آئی سی سی آفیشلز کے ویزوں کا بندوبست کروایا تھا جب کہ آئی سی سی وفد نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کا دورہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہونے جارہی ہے جس میں پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ 2025: بنگلا دیش نے افغانستان کو 8 رنز سے ہرا دیا
پہلا ونڈے؛ پاکستان ویمنز کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر