Advertisement
Advertisement
Advertisement

چئیرمین پی سی بی کا قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ، اعلیٰ معیار کے کام کی تعریف

Now Reading:

چئیرمین پی سی بی کا قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ، اعلیٰ معیار کے کام کی تعریف

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ہیڈ کوچ، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس دورے کے دوران عاقب جاوید، شان مسعود، وہاب ریاض، اظہر علی، علیم ڈار اور اسد شفیق نے اسٹیڈیم کی برق رفتاری سے مکمل ہونے والی تکمیل کی تعریف کی۔

محسن نقوی نے نئی آرام نشستوں کا معائنہ کیا اور انکلوژر کی آخری نشستوں پر گئے جہاں انہوں نے گراؤنڈ کا بہترین ویو دیکھا۔ انہوں نے ہیڈ کوچ، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے ہمراہ مین بلڈنگ اور ڈریسنگ رومز کا بھی معائنہ کیا۔

عاقب جاوید نے اسٹیڈیم کے اعلیٰ معیار کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی رفتار سے اسٹیڈیم کا کام مکمل کیا گیا ہے، اور یہ ایک قابل فخر کامیابی ہے۔ شان مسعود نے قذافی اسٹیڈیم کی نئی شکل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسٹیڈیم انتہائی مختصر مدت میں مکمل طور پر نیا اور جدید بن چکا ہے۔

وہاب ریاض نے شائقین کرکٹ کے لیے سٹیڈیم کی جدید سہولتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اب شائقین کے لیے میچ کا ویو بہتر ہو گیا ہے، جو کھیل کے تجربے کو مزید دلکش بناتا ہے۔

Advertisement

سلیکشن کمیٹی نے بھی اسٹیڈیم میں ہونے والی تبدیلیوں پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین نہیں آ رہا کہ یہ وہی قذافی اسٹیڈیم ہے، جو پہلے تھا۔

اس موقع پر ایڈوائزر عامر میر، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، ڈائریکٹر انفراسٹرکچر ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، کنٹریکٹر اور نیسپاک کے اعلی حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے اسٹیڈیم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر