Advertisement
Advertisement
Advertisement

نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

Now Reading:

نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی
نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

قومی اسپنر نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہیٹرک کرکے تاریخ رقم کردی۔

نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل میں انجام دیا۔

نعمان علی نے 12 ویں اوور میں کیون سنکلیئر کو آؤٹ کرکے اپنی ہیٹرک مکمل کی جب کہ ان کی تباہ کن بولنگ کے باعث ویسٹ انڈٰیز کے صرف 76 رنز پر ہی 8 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے، نعمان علی نے اس اننگز میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پاکستانی کرکٹرز کی ایلیٹ لسٹ میں شامل ہوگئے ہیں۔

اس سنگ میل کو عبور کرنے والے وہ پانچویں کھلاڑٰی ہیں جب کہ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں یہ کارنامہ نسیم شاہ، محمد سمیع، عبدالرزاق اور وسیم اکرم انجام دے چکے ہیں۔

Advertisement

نسیم شاہ نے 2020 میں بنگلادیش کے خلاف راولپنڈٰی ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جب کہ محمد سمیع نے 2002 میں سری لنکا کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہیٹرک کی تھی۔

عبدالرزاق 2000 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں ہیٹرک کرنے میں کامیاب رہے تھے جب کہ وسیم اکرم ٹیسٹ کرکٹ میں دو مرتبہ ہیٹرک کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

سوئنگ کے سلطان نے 1999 میں سری لنکا کے خلاف لاہور اور ڈھاکہ میں دونوں ہیٹرک کی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر