Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں کل اجلاس طلب

Now Reading:

چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں کل اجلاس طلب
چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں کل اجلاس طلب

چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں کل اجلاس طلب

لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں کل اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت کل اہم اجلاس ہوگا، اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سید، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کے ڈائریکٹرز شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے، اجلاس میں پی ایس ایل سیزن 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ سمیت دیگر اہم ایشوز بھی زیر غور ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔

ذرائع نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ افیسر سمیر احمد سید کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ڈائریکٹر ٹورنامنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے آئی سی سی بھی رواں ماہ لاہور میں اپنا سب آفس قائم کرے گا جب کہ اجلاس میں آئی سی سی کے آفس کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر