
ملتان ٹیسٹ؛ نعمان اور ساجد کی تباہ کن بولنگ، ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 137 پر ڈھیر
ملتان: نعمان علی اور ساجد خان کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 137 پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 230 رنز اسکور کیے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 137 پر ہی ڈھیر ہوگئی جب کہ پاکستان کو پہلی اننگز میں 93 رنز کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان کی جانب سے اننگز کی شروعات کافی مایوس کن رہی اور 16 رنز کے مجموعی اسکور کو پر ہی پہلی وکٹ گرگئی جب کہ 46 رنز پر پاکستان نے اپنی 4 وکٹیں گنوادیں تھیں۔ محمد ہریرہ 4، کپتان شان مسعود 11، کامران غلام 5 اور بابر اعظم 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
بعد ازاں سعود شکیل اور محمد رضوان نے ٹیم کا سہارا دیتے ہوئے اسکور کو 187 رنز تک پہنچایا جس کے بعد سعود شکیل 84 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
سلمان آغا کی اننگز مختصر رہی اور 2 رنز پر وہ کلین بولڈ ہوگئے جب کہ نعمان علی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان نے 71 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، خرم شہزاد 7 اور ساجد خان نے 18 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور جومیل وریکین نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کیون سنکلیئر نے 2 اور گداکیش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز
ویسٹ انڈیز کی ٹیم اننگز کی شروعات سے ہی کافی مشکلات کا شکار دکھائی دی اور پاکستان اسپنرز کے سامنے بے بس دکھائی دی جب کہ نعمان علی اور ساجد خان نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے پرخچے اڑا دیے۔
نعمان علی نے 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک وکٹ ابرار احمد کے حصے میں آئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے میکائیل لوئس 1، کیاسی کارٹی صفر، کریک براتھویٹ 11، کیون ہوج 4، جسٹن گریویس 4، ٹریون املیچ 6، ایلک ایتھنیز6، کلیون سنکلر 11، گداکیش موتی 19 اور جیڈن سیلز 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News