Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا ٹیسٹ؛ جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 615 رنز پر آؤٹ، رکیلٹن کی ڈبل سنچری

Now Reading:

دوسرا ٹیسٹ؛ جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 615 رنز پر آؤٹ، رکیلٹن کی ڈبل سنچری
دوسرا ٹیسٹ؛ جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 615 رنز پر آؤٹ، رکیلٹن کی ڈبل سنچری

دوسرا ٹیسٹ؛ جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 615 رنز پر آؤٹ، رکیلٹن کی ڈبل سنچری

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 615 رنز کا پہاڑ کھڑا کرکے آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز اسٹیڈیم میں جاری ہے جس میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلا دن

جنوبی افریقی اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں ٹیم کو 61 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم ایڈن مارکرم 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ ویان مولڈر 5، ٹرسٹن اسٹبس صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔

Advertisement

بعد ازاں ریان رکیلٹن اور کپتان ٹمبا باوما نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور کو 307 رنز تک پہنچایا جس کے بعد ٹمبا باوما 106 کی عمدہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز اسکور کیے تھے۔

دوسرا دن

دوسرے دن کے کھیل کا آغاز پاکستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا اور محمد عباس نے ڈیوڈ بیڈنگھم کو 5 رنز پر آؤٹ کردیا لیکن پھر کائل ویرین نے ریان رکیلٹن کا ساتھ دیا اور سنچری کے بعد وہ آغا سلمان کی گیند کا شکار ہوئے۔

Advertisement

آخرکار ریان رکلیلٹن کی بھی اننگز کا اختتام ہوا جو 259 رنز بنانے کے بعد میر حمزہ کی گیند پر محمد عباس کو کیچ دے بیٹھے جب کہ مارکو جانسن 62، کیشو مہاراج 40 اور کوئینا مافاقا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

دوسرا ٹیسٹ؛ جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 615 رنز پر آؤٹ، رکیلٹن کی ڈبل سنچری

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور محمد عباس نے تین تین شکار کیے جب کہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب، محسن نقوی کا کرارا جواب
ابھیشیک شرما کا نیا ریکارڈ، صائم ایوب آل راؤنڈرز میں نمبر ون، نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری
اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کے لیے یوئیفا کا ہنگامی اجلاس اگلے ہفتے ہو گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر