Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ؛ پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

Now Reading:

ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ؛ پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع
ویمنز انڈر 19 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

ویمنز انڈر 19 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

کراچی: آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔

آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا ہے جب کہ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف نے سال نو کی آمد پر پریکٹس سے قبل خصوصی دعا کی۔

پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی کھلاڑیوں نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کی جب کہ کھلاڑیوں نے صبح اور سہ پہر دو پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

مارننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور رننگ بٹوین وکٹ کی پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے آفٹر نون سیشن میں فیلڈنگ اور بولنگ کے تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔

تربیتی کیمپ کی نگرانی ہیڈ کوچ محسن کمال نے کی جب کہ اسسٹنٹ کوچ محمد حنیف ملک اور فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں۔

Advertisement

انڈر 19 ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ 9 جنوری تک جاری رہے گا، ویمنز انڈر 19 ٹیم 10 جنوری کو براستہ دبئی ملائشیا روانہ ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر