
جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے بھارت کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹرز اور ان کے منتخب کردہ کھلاڑیوں نے قوم کی ناک کٹوا کر رکھ دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ بری طرح ناکام رہی۔
حافظ حمد اللہ نے بیٹسمینوں کی سست رفتار اننگز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیٹسمینوں نے کچھوے کی چال سے اننگز کھیلی اور فیلڈروں کے بارے میں کہا کہ انہوں نے بھی بھارت کا کام آسان کیا۔
انہوں نے سلیکشن کمیٹی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب میرٹ پر نہیں ہونے سے ٹیم دباو میں نہیں کھیل سکتی، ان کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔
جے یو آئی کے رہنما نے دبئی میں ہونے والے میچ کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم صرف ٹاس ہی جیت سکی” اور یہ لگتا ہے کہ ٹیم 47 نمبر پرچیوں پر چلتی ہے۔
حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی اس حالت میں بہتری کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News