Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیمپئنز ٹرافی؛ جنوبی افریقا نے افغانستان کو ہرا دیا

Now Reading:

چیمپئنز ٹرافی؛ جنوبی افریقا نے افغانستان کو ہرا دیا

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دے دی۔

افغانستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 43.3 اوورز میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 90 رنز بنائے، رحمان اللہ گرباز 10، ابراہیم زردان 17 اور صدیق اللہ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عظمت اللہ عمرزئی نے 18 رنز بنائے، جبکہ گلبدین نائب 13 اور راشد خان 18 رنز بنا سکے۔

پروٹیز کی جانب سے کاگیسو رباڈا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ملڈر اور نگیڈی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ بی کی دو ٹیمیں جنوبی افریقا اور افغانستان آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا جس میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز اسکور کیے، ریان ریکیلٹن 103 رنز کی جارحانہ اننگز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

علاوہ ازیں کپتان ٹمبا باووما نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، راسی وان ڈیر ڈوسن نے 52 رنز اسکور کیے جب کہ ایڈن مارکرم 52 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ڈیوڈ ملر 14، ٹونی ڈی زورزی 11 اور ویان ملڈر 12 رنز بنانے میں کامیاب رہے جب کہ مارکو جانسن صفر پر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 2 شکار کیے۔ عظمت اللہ عمرزئی، فضل حق فاروقی اور نور احمد کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

جنوبی افریقہ الیون

Advertisement

کپتان ٹمبا باوُوما، ریان ریکیلٹن، ٹونی ڈی زورزی، راسی وان ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ویان ملڈر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی۔

افغانستان الیون

کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، راشد خان، نور احمد اور فضل حق فاروقی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر