Advertisement
Advertisement
Advertisement

29 سال کا انتظار ختم ، آج سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز

Now Reading:

29 سال کا انتظار ختم ، آج سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز

ہری بھری گھاس  چاروں طرف رنگ برنگے بورڈز اور اشتہاری اسکرینز کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم تیار ہےاس تاریخ ساز ایونٹ کے لیے جس کا شدت سے سب کو انتظار تھا۔  میدان سج چکا ہے۔ بس انتظار ہے ایکشن کا۔  جب خواب حقیقت بن جائیں گے۔

سیکیورٹی اور دوسرے مسائل کو بنیاد بناکر جس طرح پاکستان کو آئ سی سی ایونٹس کی میزبانی سے گزشتہ تیس سال میں محروم رکھا گیا۔اور کسی بھی ایونٹ کے لیے نامناسب سمجھا گیا۔ وہ حیران کن تھا۔

پاکستان سے زیادہ مشکل ممالک سری لنکا زمبابوے اور جنوبی افریقہ میں آئی سی سی ایونٹس ہوتے رہے۔ لیکن پاکستان کو ایک مخصوص ملک کی خواہش پر ہر آئی سی سی ایونٹ سے محروم رکھا گیا۔

لیکن اب وقت نے کروٹ لے لی ہے۔  اور رنگوں روشنیوں کا رخ کراچی کی طرف کردیا ہے۔   آج سے نیشنل بینک ایرینا میں شروع ہونے والی چیمپئینز ٹرافی میں وہ سب کچھ یادوں سے محو ہوجائے گا۔

بدھ کی دوپہر جب گھڑیاں دو بجے کا وقت دکھارہی ہونگی تو افتتاحی میچ کی پہلی گیند پھینکی جارہی ہوگی۔  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان گروپ کا پہلا میچ اس لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے کہ دونوں ٹیموں کے ساتھ اس گروپ میں انڈیا بھی ہے جو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ہاٹ فیوریٹ ہے اور اس نے بھرپور تیاری کررکھی ہے۔

Advertisement

جبکہ نیوزی لینڈ ایک ہفتہ میں دو مرتبہ پاکستان کو شکست دے چکی ہے۔ ان شکستوں نے پاکستان کیمپ کو پریشان کردیا ہے۔ پاکستانی ٹیم منتشر ہے۔ جبکہ دوسری طرف نیوزی لینڈ پر اعتماد اور پرسکون ہے۔

تاہم ٹیم کے اہم رکن ٹام لیتھم نے میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس میں بڑے دعووں کے بجائے کھیل والے دن پر زور دیا اور پاکستان کو سخت حریف قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ہر میچ ایک نیا میچ ہوتا پے اور ہر دن ایک جیسا نہیں۔

انہوں نے راقم کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی پچ پر دوسرے سیشن میں بیٹنگ آسان نہیں ہوگی۔ اور اگر ہمیں دوسرے سیشن میں بیٹنگ کرنا پڑی تو بہت سنبھل کر کھیلنا ہوگا۔

آئ سی سی نے میچ کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ اسٹیڈیم کو آئ سی سی کے لوگو اور بینرز سے سجادیا گیا ہے۔  ہر طرف چیمپئینز ٹرافی کے بینرز بہار دکھارہے ہیں۔  میچ کی افتتاحی تقریب کو سادہ رکھا گیا ہے۔  ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں اور آئ سی سے کے پرچموں سے گراؤنڈ کو سجایا جائے گا جبکہ دونوں ممالک کے قومی نغمے بجائے جائیں گے۔

آئی سی سی کے عہدیداران اور پی سی بی کے چئیرمین کراچی ہہنچ چکے ہیں جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ہونگے۔  ان کے ساتھ گورنر سندھ وزیراعلی اور اعلی عدالتوں کے ججز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔  اسٹیڈیم کی گنجائش  بڑھنے کے بعد اب 35 ہزار سے زائد تماشائ میچ دیکھ سکیں گے جس کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

افتتاحی میچ میں آغاز پر پاک ائیرفورس کا ایک فضائ دستہ  فلائینگ پاسٹ پیش کرے گا

Advertisement

ٹیم کیا ہوگی

دونوں ٹیموں نے ایک دن قبل نیٹ پریکٹس کی اور اپنی ٹیموں کو آخری شکل دی۔  اگرچہ دونوں نے اعلان نہیں کیا ہے تاہم پاکستان ٹیم متوقع طور پر ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔  فخر زمان بابر اعظم  کامران غلام محمد رضوان سلمان علی آغا طاہر طیب خوشدل شاہ شاہین شاہ آفریدی حارث رؤف نسیم شاہ اور ابرار احمد پر مشتمل ہوگی۔  جبکہ نیوزی لینڈ رویندر رچی ڈیون کونوے کین ولیمسن ٹام لیتھم ڈیرل مچل گلین فلپس مائیکل بریسویل مچل سارٹنر میٹ ہنری ول او رورکے ہونگے جبکہ جیکب ڈیفی یا ول ینگ کی شمولیت کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں ممکنہ طور پر بیٹنگ کو مضبوط بنائیں گی۔  پاکستان ٹیم میں حارث رؤف کی شمولیت بھی مشکوک ہے کیونکہ ان کا آخری فزیکل ٹیسٹ میچ سے قبل لیا جائے گا۔

پچ کیسی ہوگی

کراچی کی پچ گزشتہ میچوں میں ملی جلی رہی ہے۔  ایک پچ بہت زیادہ بیٹنگ کے لیے سازگار تھی۔ جبکہ دوسری پچ بیٹنگ کے لیے آسان نہ تھی۔  چیمپئینز ٹرافی کا میچ جس پچ پر کھیلا جائے گا۔ وہ درمیانی پچ ہے اس پچ پر ماضی میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی جاتی رہی ہے۔

اندازہ ہے کہ پچ آہستہ ہوگی اور دوسرے سیشن میں مزید آہستہ ہوجائے گی۔  پچ پر گھاس بالکل نہیں ہے۔ جبکہ دوہرے باؤنس کا بھی خدشہ نہیں ہے۔ توقع ہے کہ جو ٹیم ٹاس جیتے گی وہ پہلے بیٹنگ کرنا چاہے گی

Advertisement

میچ کی اہمیت

کراچی کا پہلا میچ شاید دونوں میں سے ایک کے لیے اختتام سفر کا راستہ بن جائے کیونکہ انڈیا کے گروپ میں ہوتے ہوئے نیوزی لینڈ اور پاکستان میں سے ایک ہی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچے گی۔ اس لیے دونوں ٹیمیں اس میچ کو اپنی بقا سمجھتے ہوئے کھیلیں گی جو ٹیم بھی ہارے گی اس کے لیے آگے بڑھنے کے لیے بہت کم امکانات ہونگے۔

چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ کے نتائج سے ہٹ کر سب سے بڑی بات ایک انٹرنیشنل ایونٹ کا منعقد ہونا ہے۔ تمام تر مخالفت اور مزاحمت کے باوجود پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی کی کوششیں بارآور ثابت ہوئ اور دنیائے کرکٹ کی توجہ آج کراچی پر ہے جہاں ایک خوشیوں سے بھری ہوئ رنگین شام میں کرکٹ کے متوالے دنیاکی دو بڑی ٹیموں کو نبرد آزما دیکھیں گے۔

اور صرف وہ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ ٹی وی اسکرین پر کرکٹ کاوہ روپ دیکھیں گے جس میں ہر رنگ کے ساتھ وطن عزیز کا سبز رنگ ہوگا اور دنیا کو پیغام ملے گا کہ پاکستان ایک  انتہائ محفوظ ملک ہے۔ جو کرکٹ کے ذریعے محبتوں  اور دوستی کا پیغام دنیا تک پہنچارہا ہے۔

سید حیدر

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر