
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر ہے، جہاں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ جاری ہے۔
اس میچ کی دلچسپی صرف مقامی شائقین تک ہی محدود نہیں، بلکہ غیر ملکی سفارتکار بھی اس کرکٹ فیسٹیول کا حصہ بنے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری میچ سے بھرپور لطف اٹھایا۔
جین میریٹ کی موجودگی کرکٹ ڈپلومیسی کا ایک اہم پہلو ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
اس موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی اور اسٹیڈیم کرکٹ کے رنگوں میں رنگا ہوا تھا۔ ہائی کمشنر جین میریٹ نے کرکٹ کے اس جذباتی اور شاندار ماحول کا بھرپور مشاہدہ کیا، اور میچ کے دوران کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو سراہا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ کے اس میگا ایونٹ نے عالمی سطح پر پاکستان کی کرکٹ ثقافت کو اجاگر کیا ہے، اور برطانوی ہائی کمشنر کا اس میں حصہ لینا دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے ذریعے تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News