Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری پوری توجہ اس وقت پہلے میچ پر ہے، روہت شرما

Now Reading:

ہماری پوری توجہ اس وقت پہلے میچ پر ہے، روہت شرما

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنی نیوز کانفرنس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ پر توجہ مرکوز رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم ہر میچ کو فوکس کر کے جیتنے کی کوشش کرے گی، کیونکہ آئی سی سی کے تمام ٹورنامنٹس میں ہر ٹیم ایونٹ جیتنے کی سوچ کے ساتھ آتی ہے۔

کپتان روہت شرما نے کہا کہ بھارتی ٹیم ایک متوازن ٹیم ہے جس میں اسپنرز اور آل راؤنڈرز کا بہترین کمبی نیشن ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیم کی کامیابی کے لیے 2 سے 3 کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ اسکور کرنا ہوگا۔

روہت شرما نے کہا کہ ہر گراؤنڈ کی اپنی کنڈیشنز اور چیلنجز ہوتے ہیں، اور ان کا مقصد چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی ٹیم کے لیے مختلف چیلنجز ہوں گے، مگر ٹیم ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر