Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیمپئنز ٹرافی 2025، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

Now Reading:

چیمپئنز ٹرافی 2025، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کا 236 رنز کا ہدف 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے فائنل فور میں جگہ بنائی۔

اس میچ کے بعد پاکستان بھی ایونٹ سے باہر ہو گیا ہے، پاکستان کا بنگلہ دیش سے میچ محض ایک رسمی کارروائی بن کر رہ گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی فتح میں راچن رویندرا کا اہم کردار تھا جنہوں نے 105 گیندوں پر 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ڈیون کونوے نے 30 رنز بنائے، ٹام لیتھم 55 اور گلین فلپس نے 21 رنز بنائے۔

Advertisement

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد، ناحید رانا، مستفیض الرحان اور رشاد حسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آأٹ کیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کے بیٹر تنزید حسن نے 24 رنز بنائے، نجم الحسن شانٹو نے شاندار 77 رنز کی اننگز کھیلی۔

مہدی حسن کے بلے سے صرف 13 رنز آئے، توحید نے 7، مشفق الرحیم 2، محموداللہ 4 رنز بنا سکے۔

رشاد حسین نے 26 رنز بنائے، جبکہ جاکر علی 45 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، تسکین احمد نے 10 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ول اورورکی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ میٹ ہینری اور کائل جیمیسن کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

Advertisement

بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو فیلڈنگ کرتے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

بنگلا دیش کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے ابتدائی میچ میں میزبان پاکستان کو شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر