
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی 5 وکٹوں سے شکست کے ساتھ ہی دفاعی چیمپئن پاکستان کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا۔
پاکستان اپنے گروپ کے آخری میچ میں بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گا جو محض اب ایک رسمی کارروائی بن کر رہ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گروپ اے سے بھارت پہلے ہی دو میچز جیت کر اگلے مرحلے کی ٹکٹ کنفرم کر چکا ہے جبکہ نیوزی لینڈ آج بنگلہ دیش کو ہرا کو سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان کے ساتھ بنگلہ دیش بھی گروپ اے سے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا۔
یاد رہے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 60 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ گزشتہ روز روایتی حریف بھارت نے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں گرین شرٹس کو 6 وکٹوں شکست دی۔
مسلسل دو شکستوں کے بعد گزشتہ روز میڈیا بریفننگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے تسلیم کیا تھا کہ ایونٹ میں اب آگے جانا مشکل ہے۔
محمد رضوان نے ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے کہ بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کی کارکردگی خراب تھی اور ٹاس جیتنے کا بھی فائدہ نہ اٹھا سکے۔
شائقین کرکٹ نے ٹیم کو پے در پے شکستوں پر سلیکشن کمیٹی اور کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی گزشتہ سال ورلڈ کپ میں ہزیمت آمیز شکست کے بعد بڑی سرجری کر دیتے تو آج ٹیم کی شکست پر اتنا افسوس نہ ہوتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News