41 ویں قومی ایلیٹ مین اور 5 ویں نیشنل ایلیٹ ویمن باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری
باکسنگ چیمپیئن شپ مقابلے جناح ہال کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔
منعقد ہونے والے مقابلوں میں روزانہ کی بنیاد پر مرد و خواتین باکسرز کی مجموعی طور پر 34 سے 38 باؤٹس ہو رہی ہیں۔
نیشنل چیمپئنشپ پاکستان آرمی کے تعاون سے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام جاری و ساری ہے۔
باکسنگ مقابلے انٹرنیشنل سٹینڈرڈ اور قوانین کے مطابق منعقد ہو رہے ہیں۔
فتح یاب ہونے والے باکسرز سیمی فائنل اور کوارٹر فائنل کے مرحلے طے کرنے پر گامزن ہیں۔
41 ویں قومی ایلیٹ مین اور 5 ویں نیشنل ایلیٹ ویمن باکسنگ چیمپیئن شپ باکسنگ مقابلوں میں میں کامیاب ہونے والے مرد و خواتین باکسرز 15 فروری کو فائنل کھیلیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
