
سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اپنی توقعات کا اظہار کیا۔
آفریدی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو تینوں شعبوں میں پرفارمنس دکھانی ہوگی، اور ساری ٹیمیں تیاری کے ساتھ آئی ہیں، پاکستان کو سخت محنت کرنا ہوگی۔
شاہد آفریدی نے پاکستان کی کامیابی کے لیے دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ پاکستان ہر میچ جیت کر فائنل کھیلے۔
انہوں نے بھارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے تھا، لیکن وہ دوبئی میں میچز کھیلنے جا رہا ہے، پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھارت سے جیتے۔
آفریدی نے ان فٹ صائم ایوب کی کمی پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ صائم ایوب کی کمی محسوس ہو گی، لیکن اب ہمیں صائم ایوب کو بھلا کر پوری ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں ایک دو کھلاڑیوں کی شمولیت پر اعتراض ہے، لیکن میں ان کے نام نہیں لوں گا۔
شاہد آفریدی نے آخر میں کہا کہ اب ہمیں قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، اور پاکستان کے جھنڈے تلے تمام صوبوں کے لوگوں کو قومی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News