Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست

Now Reading:

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست

چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے باآسانی پاکستان کو 6 وکٹوں سے بدترین شکست دے دی۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور بھارت نے پاکستان کو باآسانی چت کردیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 241 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی بلے بازوں نے قومی بولرز کی خوب دھلائی کی اور مقررہ ہدف 45 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا جب کہ بھارت نے 6 وکٹوں سے جیت اپنے نام درج کروائی۔

بھارت کی اننگز

بھارت نے ابتداء ہی سے قومی بولرز پر پریشر برقرار رکھا جب کہ ویرات کوہلی نمایاں بلے باز رہے، جنہوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 111 گیندوں پر سنچری جڑدی جب کہ شریاس آئیر نے 56 رنز بنائے۔

Advertisement

علاوہ ازیں بھارتی کپتان روہت شرما 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شبمن گل نے 46 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ہاردک پانڈیا 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ جب کہ ابرار احمد اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی اننگز

اس سے قبل قومی ٹیم بھارتی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 241 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی ٹیم اننگز کی شروعات سے ہی مشکلات کی شکار دکھائی دی اور صرف 47 رنز پر ہی دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے، امام الحق 10 اور بابر اعظم 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بعد ازاں کپتان محمد رضوان اور سعود شکیل نے ٹیم کو تھوڑا سہارا دیا اور اسکور کو 151 رنز تک پہنچایا جس کے بعد محمد رضوان 46 رنز بناکر اکشر پٹیل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

Advertisement

سعود شکیل نمایاں بلے باز رہے جو نصف سنچری کی بدولت 62 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر کیچ دے بیٹھے جب کہ طیب طاہر چیمپئنز ٹرافی کی مسلسل دوسری اننگز میں ناکام ثابت ہوئے اور جڈیجا نے انہیں کلین بولڈ کردیا۔

سلمان آغا 19 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ شاہین آفریدی بغیر کھاتہ کھولے ہی آؤٹ ہوگئے۔ خوشدل شاہ 38، نسیم شاہ 14 اور حارث رؤف نے 8 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا، ہاردک پانڈیا کے حصے میں دو وکٹیں آئیں جب کہ ہرشیت رانا، اکشر پٹیل اور رویندر جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان پلیئنگ الیون

امام الحق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (کپتان)، سلمان آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی ٹیم، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر