
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں محسن نقوی نے ٹیم کی تیاریوں اور جیت کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہماری ٹیم پوری طرح تیار ہے اور کل ایک اچھی گیم ہوگی۔ ہماری ٹیم فارم میں ہے، انشااللہ کل سرپرائز آئے گا، اور پاکستان کی جیت یقینی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم ہارے یا جیتے، ہم ان کے ساتھ ہیں، اور ان کا حوصلہ بڑھانا ہمارا فرض ہے۔
صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم جیت جائے تو یہی پاکستان کے لیے بڑا انعام ہے۔
ایک سوال کے جواب میں کہ اگر یہ میچ لاہور میں ہوتا تو کیسا محسوس ہوتا، محسن نقوی نے کہا کہ یہ سوال بھارت سے پوچھیں کہ میچ لاہور میں ہوتا تو وہ کیسے محسوس کرتے۔
جب صحافی نے لاہور اسٹیڈیم میں بھارت کے قومی ترانے کے بجنے کا سوال کیا تو محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی اس ایونٹ کو دیکھ رہی ہے اور ہم نے آج ہی بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کا بھی مشاہدہ کیا اور کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی کے لیے حوصلہ افزائی کی۔
محسن نقوی نے کوچز سے بھی ملاقات کی اور ٹیم کے ٹریننگ سیشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News