فخر زمان کا ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے کا امکان
قومی ٹیم کے جارحانہ بیٹر فخر زمان کا ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان نے کچھ عرصہ قبل قریبی لوگوں سے ریٹائرمنٹ سے متعلق مشاورت کی تھی۔
فخر زمان نے مشاورت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میرا آخری آئی سی سی ٹورنامنٹ تھا، ون ڈے کرکٹ سے بریک لینا چاہتا ہوں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان ہائپر تھائراڈازم کی بیماری سے تاحال صحت یاب نہ ہوسکے، فخر زمان ہر طرز کی کرکٹ سے تقریباً اڑھائی مہینے کے لئے دور ہوچکے ہیں، ڈاکٹرز نے ان کو اڑھائی ماہ کا آرام دیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فخر زمان لیگز پر این او سی کے معاملے پر قومی ٹیم کی سلیکشن پر بھی دلبرداشتہ ہوئے تھے۔
ذرائع کا دعوی ہے کہ فخر زمان اپنے اہل خانہ کو بھی بیرون ملک منتقل کرنے کی سوچ رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ فخر زمان 86 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ یہ حال ہی میں چیمپئنز ٹرافی میں انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News