
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان پر جرمانہ عائد
آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان پر جرمانہ عائد کردیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروایا جس کے باعث جرمانہ عائد کیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں 60 رنز سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 47.2 اوورز میں 260 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News