جامعہ الازہر کے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستانی طلباء کی کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
فائنل میچ اسلامک مشن سٹی سٹیڈیم قاہرہ میں کھیلا گیا، جس میں پاکستانی اسٹوڈنٹس یونین کرکٹ ٹیم نے بھارتی اسٹوڈنٹس یونین کرکٹ ٹیم کو شکست دی۔
دس اوورز کے میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ ہدف دیا، جس کے بعد پاکستانی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی نے انہیں فائنل جیتنے میں کامیاب بنایا، اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا۔
جامعہ الازہر کے اس سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 8 مختلف ممالک کے طلباء نے حصہ لیا تھا۔ اس کامیابی پر پاکستانی سفارت خانہ قاہرہ نے پاکستانی اسٹوڈنٹس یونین کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، اور ان کی سرپرستی پر خوشی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
