Advertisement
Advertisement
Advertisement

فخر زمان انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر؛ امام الحق شامل

Now Reading:

فخر زمان انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر؛ امام الحق شامل
فخر زمان انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر؛ امام الحق شامل

فخر زمان انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر؛ امام الحق شامل

انجری کے باعث اوپنر فخرزمان چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔

فخر زمان انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لئے قومی اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ امام الحق کو فخر زمان کی جگہ قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی منظوری کے بعد امام الحق پاکستان ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں جب کہ آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے امام الحق کی شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔

اس موقع پر فخرزمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ہر کرکٹر کا اعزاز اور خواب ہے اور فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میں اب چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوں، یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ روز فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کے دوران پٹھوں میں کھچاؤ کے باعث ان فٹ ہوگئے تھے اور تکلیف کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔

ابتدائی اوورز میں فیلڈنگ کے دوران گراؤنڈ سے باہر جانے کے باعث آئی سی سی رولز کے تحت نیوزی لینڈ کے خلاف فخرزمان اوپننگ بھی نہیں کر سکے تھے۔

بعد ازں بابر اعظم نے سعود شکیل کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا اور فخر زمان چوتھے نمبر پر کھیلنے آئے لیکن پوری اننگز میں وہ تکلیف کا شکار رہے جب کہ 24 رنز بناکر وہ آؤٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اپنا اگلا میچ 23 فروری کو بھارت کے خلاف کھیلا گا جو کہ دبئی میں شیڈول ہے جس کے لیے پاکستان ٹیم آج روانہ ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر