Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیمپئنز ٹرافی، افتتاحی میچ میں ہی پاکستانی بولنگ کا پول اور بیٹنگ کی قلعی کھل گئی، 60 رنز سے شکست

Now Reading:

چیمپئنز ٹرافی، افتتاحی میچ میں ہی پاکستانی بولنگ کا پول اور بیٹنگ کی قلعی کھل گئی، 60 رنز سے شکست

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں ہی پاکستان کی مایوس کن بولنگ کا پول اور خراب بیٹنگ کی قلعی کھل گئی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں 60 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں شاندار فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم کیویز کے 320 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47.2 اوورز میں 260 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

سعود شکیل 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم نے کیویز کی نپی تلی شاندار بولنگ کے خلاف 64 رنز کی مزاحمتی اننگ کھیلی۔

کپتان محمد رضوان 3 رنز پر گلین فلپش کے شاندار کیچ کی بدولت پویلین واپس لوٹ گئے، فخر زمان 24، سلمان آغا 42 اور خوشدل شاہ نے 69 رنز بنائے۔

Advertisement

شاہین شاہ آفریدی 14، نسیم شاہ 13 اور حارث رؤ ف نے 19 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ول رورکی اور مچل سیٹنر نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ میٹ ہینری 2، مچل بریسویل اور ناتھن اسمتھ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 321 رنز کا ہدف دے دیا۔

کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں ول ینگ اور ٹام لیتھم کی شاندار سنچری کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنا لیے۔

پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا، بڑے ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو سودمند ثابت نہیں ہوا۔

Advertisement

نیوزی لینڈ 73 رنز پر 3 وکٹیں جلد گرنے کے باوجود میچ میں واپس آ گئی اور ایک بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہو گئی، ڈیون کونوے 10، کین ولیمسن 1 اور ڈیرل مچل 10 رنز بنا پویلین واپس لوٹ گئے۔

ول ینگ اور ٹام لیتھم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا، دونوں نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں سنچریاں اسکور کی اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 118 رنز بنائے۔

ول ینگ 107 رنز بنائے جبکہ ٹام لیتھم نے ناقابل شکست 118 رنز بنائے۔

گلین فلپس نے 61 رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر ٹیم کے مجموعی ٹوٹل کو 320 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

سہ ملکی سیریز کی طرح پاکستانی بولرز اس میچ میں بھی بے بس نظر آئے اور اسکور روکنے میں ناکام رہے۔

نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

Advertisement

قبل ازیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہو گی مہمان ٹیم کیخلاف بہتر کھیل پیش کریں اور جیت کیساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کریں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جیت کے لیے نیوزی لینڈ سے اچھا کھیلنا ہوگا، بابر اعظم ہمارے بہترین کھلاڑی ہیں، اننگز وہی اوپن کریں گے۔

اس موقع پر نیوزی لیںڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ میچ میں فتح کیلئے پر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں۔

قومی اسکواڈ

پاکستانی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر