Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل؛ انڈیا انتقام کیلئے بے چین، نیوزی لینڈ ڈبل کیلئے تیار

Now Reading:

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل؛ انڈیا انتقام کیلئے بے چین، نیوزی لینڈ ڈبل کیلئے تیار

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل؛ انڈیا انتقام کیلئے بے چین، نیوزی لینڈ ڈبل کیلئے تیار

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں انڈیا انتقام کے لیے بے چین تو نیوزی لینڈ ڈبل کے لیے تیار ہے۔

 اب سے دو دن بعد دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیاں کھیلا جائے گا، دبئی کی ہر اس گلی میں اس فائنل کی دھوم ہے جہاں انڈین شہری رہتے ہیں۔

  گزشتہ شب جب میں برج الخلیفہ کے قریب سے گزرا تو انڈین سیاحوں کی بڑی تعداد دیکھ کر اندازہ ہوا کہ فائنل سے پہلے کتنی بڑی تعداد میں لوگ دبئی پہنچ چکے ہیں۔

نیلی قمیصیں اور ان پر ترنگا پرچم دیکھ کر دبئی میں الگ ہی رنگ نظر آتا  ہے، ہوٹل بھر چکے ہیں اور ریسٹورینٹوں میں بھی خوب گہما گہمی ہے، انڈین کھانوں کی خوشبو اور رنگوں سے فضا مہک رہی ہے۔

 ڈیرہ دبئی جو انڈین کالونی سے قریب ہے وہاں تو تیز آواز میں انڈین گانے بج رہے ہیں اور پارٹیاں ہورہی ہیں اگر یہ کہا جائے چاند رات کا سماں ہے تو غلط نہیں ہوگا، کچھ ایسے شائقین ملے جو امریکہ اور آسٹریلیا سے میچ دیکھنے آئے ہیں اور اس آس میں تھے پاکستان اور انڈیا فائنل کھیل رہے ہونگے لیکن ہر خواہش کا پورا ہونا ممکن نہیں۔

Advertisement

انڈیا کی ٹیم اپنے تمام میچ کھیل کر جیت چکی ہے اور اس کو یہ سہولت بھی حاصل رہی کہ اسے ایک ہی گراؤنڈ میں تمام میچ کھیلنے کو مل گئے اس سہولت پر بہت زیادہ تنقید ہورہی ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے اسے ایک باقاعدہ منصوبہ بندی قرار دیا ہے جس نے انڈین ٹیم کو سفر کی اذیتوں سے بچاکر رکھا اور ذہنی آسودگی بھی میسر رہی۔

وقت انتقام

اتوار کے فائنل کے لیے انڈین مداحوں نے بہت زیادہ توقعات قائم کررکھی ہیں کیونکہ اس میچ سے وہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سے بدلہ لینا چاہتے ہیں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دو سال قبل آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں انڈیا کو شکست دی تھی اس شکست نے انڈین ٹیم کی دوسال کی محنت اکارت کردی تھی۔

 بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ نے آخری دن ہدف عبور کرکے ایک ڈرا ہوتے ہوئے میچ کو اپنے حق میں تبدیل کردیا تھا، اس شکست پر انڈیا حیران رہ گیا تھا۔

اسی طرح آسٹریلیا نے ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں جب انڈیا کو شکست دی تھی تو وہ بھی بہت کرب آمیز منظر تھا کیونکہ انڈیا نے اپنے سارے میچ باآسانی اور یکطرفہ اندازمیں جیتے تھے جبکہ آسٹریلیا قسمت کے سہارے فائنل میں پہنچا تھا، شاید انڈیا جیت جاتا لیکن ٹریوس ہیڈ کی سنچری مار گئی تھی۔

 حالیہ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر انڈیا نے حساب برابر کردیا ہے، انتقام کی آگ جو آسٹریلیا کے خلاف جل رہی تھی اب وہ تو بجھ گئی ہے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف ابھی بے چینی ہے، نیوزی لینڈ ایک اور چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں انڈیاکو شکست دے چکا ہے۔

Advertisement

  15 اکتوبر 2000 کو نیروبی جیم خانہ میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کھیلا گیا اس وقت چیمپئنز ٹرافی کو آئی سی سی ناک آؤٹ ٹورنامنٹ کہتے تھے، دونوں ٹیموں میں زبردست کھلاڑی موجود تھے۔

انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 264 رنز بنائے جبکہ کپتان سوراف گنگولی نے سنچری اسکور کی، اس زمانے کی کرکٹ کے حساب سے یہ ایک کافی اسکور تھا اور حریف ٹیم کا اس کو عبور کرنا آسان نہیں تھا لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم نے انڈین بولنگ کے دانت کھٹے کردیے۔

 ظہیر خان وینکٹش پرساد اور انیل کمبلے جیسے بولرزبھی اس ہدف کا دفاع نہیں کرسکے اگرچہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ابتدا میں مشکلات کا شکار تھی لیکن پھر کرس کیرنز کی اننگز نے کیویزکو شاد کردیا، انھوں نے 102 رنز کی فاتحانہ سنچری بناکر انڈیا کے خواب چکنا چور کردیے۔

اب ایک بار پھر دونوں حریف دبئی میں آمنے سامنے ہیں اور انڈیا کے لیے موقع ہے کہ اس شکست کا بدلہ لے لے جبکہ ٹیم بہت اچھی حالت میں ہے، بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ سب معیاری اور مستقل مزاجی سے فتوحات سمیٹ رہی ہے، کپتان روہیت شرما کے لیے موقع ہے کہ گزشتہ 8 ماہ کے عرصہ میں ایک اور آئی سی سی ٹائیٹل جیت لیں۔

ٹیموں کی صورت حال

دونوں ٹیمیں بہت اچھے انداز میں فائنل کی تیاری کررہی ہیں، دونوں نے اپنے سیمی فائنلز اعتماد سے جیتے ہیں اور بھرپور کارکردگی دکھائی ہے، تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور شدت سے فائنل کے منتظر ہیں، توقع یہی ہے کہ دونوں ٹیمیں کوئی تبدیلی نہیں کریں گی۔

Advertisement

نیوزی لینڈ کی ٹیم کے لیے ہوسکتا ہے کہ پچ کو دیکھتے ہوئے مزید ایک اسپن بولر کو شامل کرے، اس وقت مارک چیپمئن واحد اسپنر دستیاب ہیں وہ بائیں ہاتھ سے بولنگ کرتے ہیں لیکن انھوں نے ون ڈے میں اب تک بولنگ نہیں کی ہے، اس لیے ممکن ہے، کیویز تین فاسٹ بولرز کے ساتھ ہی کھیلے انڈیا حتمی طور پر اسی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا جس نے سیمی فائنل کھیلا تھا۔

اسپن کارڈ

دبئی کی پچ پر اسپن بولنگ نے جس طرح بلے بازی مشکل کردی ہے وہ حیران کن ہے، اس قدر اسپن پہلے کبھی نہیں نظر آیا، گیند کا رک کر آنا اور پھر کم باؤنس نے سب کو حیران کردیا ہے۔

  انڈیا اپنا اسپن کارڈ بخوبی استعمال کرے گی، گزشتہ میچ میں پانچ وکٹ لینے والے ویرون چکرورتی کی بولنگ قابل دید ہوگی لیکن اسی طرح مچل سینٹنر کی بولنگ بھی انڈین بلے بازوں کا سخت امتحان لے گی، دونوں ٹیمیں فائنل میں اسپن پر ہی زیادہ بھروسہ کریں گی۔

ٹاس کی اہمیت

دبئی میں ٹاس بہت اہم ہوگا کیونکہ ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کرکے پچ کی تازگی کو استعمال کرے گی، وقت کے ساتھ پچ سست ہوتی جائے گی اور دوسرے سیشن میں بیٹنگ آسان نہیں ہوگی اگر پچ کو دوبارہ بنایا گیا ہے تو پھر پچ کو سمجھنا آسان نہیں ہوگا اس لیے ٹاس جیت کر بھی اس کا فائدہ اٹھانا ایک مشکل ترین کام ہوگا۔

Advertisement

شاید یہ تلخ حقیقت ہو لیکن آپ میزبان ہوں یا مہمان، اگر آپ کھیل کے میدان میں کمزور ہیں تو آپ کو کہیں بھی عزت نہیں ملے گی اور نہ آپ کو ایک طاقتور حریف شمار کیا جائے گا  تو تنقید کے پہاڑ بنانے سے پہلے اپنی ٹیم بنائیے اور جیتنا سیکھیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب، محسن نقوی کا کرارا جواب
ابھیشیک شرما کا نیا ریکارڈ، صائم ایوب آل راؤنڈرز میں نمبر ون، نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری
اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کے لیے یوئیفا کا ہنگامی اجلاس اگلے ہفتے ہو گا
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر