
چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی: پی سی بی کے نقصان کی بھارتی رپورٹس بے بنیاد نکلیں
چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے دوران بھارتی میڈیا کی پاکستان کو 85 ملین ڈالرکے نقصان کی خبریں بے بنیاد نکلیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کرکٹ کو بدنام کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کو من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی قراردے دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بھارتی ذرائع ابلاغ میں چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے دوران 85 ملین ڈالرکے نقصان کی خبریں چلائی گئیں۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی خبریں من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں جب کہ اس کہانی کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس کو کم کرنے کے لئے گھڑا جارہا ہے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پی سی بی کو کوئی نقصان نہیں ہوا، ہمیں 6 ملین ڈالرز میزبانی پر ملیں گے اور گیٹ منی سے آمدنی کا فیصلہ کچھ ماہ میں آڈٹ کے بعد ہوگا جب کہ ہوٹلوں کا کرایہ، جہازوں کے ٹکٹ، پرائز منی اور دیگر اخراجات آئی سی سی ادا کرے گا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میزبانی کے باعث ہونے والے بھاری نقصان کی وجہ سے پی سی بی نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کٹوتی کی اور 5 اسٹار ہوٹلوں میں کھلاڑیوں کے ٹھہرنے کی سہولت ختم کرتے ہوئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News